لنڈیکوتل میں بارش متاثرین کو ریلیف دیا جائے ، تحصیل چیئر مین

لنڈیکوتل میں بارش متاثرین کو ریلیف دیا جائے ، تحصیل چیئر مین

خیبر (نمائندہ دنیا ) خیبرلنڈیکوتل میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے ، سروے ٹیموں نے اب تک متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا ، سروے ٹیموں کی تعدادکو بڑھایا جائے ۔

لنڈیکوتل میں بارش متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے ۔سروے ٹیمیں متاثرین سے فیول اور ٹیکسی چارجز کا مطالبہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لنڈیکوتل تحصیل چیئرمین شاہ خالد شنوا ری، نجیب خاور، ولی محمد شنواری اور بلدیاتی نمائند وں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ذ ریعے ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہئے تھا ، سروے ٹیمیں متاثرین سے سے گاڑی کا خرچہ مانگتی ہیں جو انتہائی شرمناک عمل ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کے زخموں پر مرہم لگائے نہ کہ انہیں ذلیل و خوار کرے ۔ وزیر اعلیٰ و چیف سیکرٹری متاثرین کا درست ڈیٹا اکٹھا کروائیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں