چیئرمین ایف بی آر کی ای کچہری، ٹیکس دہند گان کے مسائل سنے

   چیئرمین ایف بی آر کی ای کچہری، ٹیکس دہند گان کے مسائل سنے

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے پیر کو ٹیکس دہندگان کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ٹیکس دہندگان سے براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور ان کی شکایات اور تجاویز سنیں اور ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔انہوں نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکس کے حوالے سے اپنے مسائل کے حل کے لئے قریبی ریجنل ٹیکس آفس کا دورہ کریں۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی طرف سے دی گئی تجاویز کو سراہا اورانہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں