پلاسٹک کے استعمال پر پابندی یقینی بنائی جا ئے ،کمشنر راولپنڈی

 پلاسٹک کے استعمال پر پابندی یقینی بنائی جا ئے ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے محکمہ تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی پنجاب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

 5 جون سے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائی جائے ۔ محکمہ تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی پولی تھین بیگز ریگولیشن 2023 کے تحت پولی تھین بیگز کی تیاری، درآمد اور خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی ہے ۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فیصلے کی روشنی میں پلاسٹک پر 5 جون سے پابندی ہو گی۔ عوام پولی تھین بیگز کی جگہ کپڑے کے تھیلے یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ کا استعمال کریں۔   دریں اثنا کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سر سبز پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لئے ارتھ ڈے کو بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔انہوں نے ارتھ ڈے پر کمشنر آفس میں پودا بھی لگا یا ۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں