روٹی کی قیمت پر عدم عملدرآمد،16ملزم گرفتار، 2تندور سیل

 روٹی کی قیمت پر عدم عملدرآمد،16ملزم گرفتار، 2تندور سیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کی ہدایت پر روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے پرائس مجسٹریٹس ضلع بھر میں متحرک ہو گئے ، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز 315 تندوروں کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 117 حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ خلاف ورزی پر 16 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ خلاف ورزی پر 2 لاکھ 73 ہزار جرمانہ کیا گیا اور دو تندوروں کو سر بمہر کر دیا گیا۔ 14 اپریل سے اب تک 2918 تندوروں کی چیکنگ کی گئی جن میں 194 نانبائی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن کو چھ لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 35 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی 12، تندور وں کو سیل کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں