نوجوان کلام اقبال پڑھیں مایوسی دور ہو گی:ذوالفقار چیمہ

نوجوان کلام اقبال پڑھیں مایوسی دور ہو گی:ذوالفقار چیمہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سابق آئی جی پولیس اور چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا نوجوان کلام اقبال پڑھیں تو ان کی مایوسی دور ہوگی۔

 علامہ اقبال مسلمانوں کیلئے قدرت کا عظیم تحفہ تھے، ان کی آواز الہامی اور پیغام آفاقی ہے، علامہ اقبال نے عزت، غیرت، آزادی، خود داری، خودمختاری اور خودانحصاری کا راستہ دکھایا مگر ہم نے احساس کمتری، محتاجی اور غلامی کا راستہ چن لیا۔ یہ بات انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا یہ بڑے دکھ کی بات ہے عالمی سطح کے دانشور کہتے ہیں آپ کیسے لوگ ہیں ڈاکٹر اقبال جیسے عظیم محسن کو فراموش کر دیا۔ اقبال کی شاعری حیات آفرین ہے جس سے امید اور حوصلہ ملتا ہے۔ میڈیا اور حکومتی سطح پر مفکرِ پاکستان کے بارے میں کوئی ڈھنگ کا پروگرام نہیں ہوتا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں