اسلام آباد کے 14ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے 14ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 14ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اے ایس پی اسد اقبال کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی سے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ، ڈی ایس پی فیاض احمد کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور انصر احمد کو ایس ڈی پی او ترنول تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی امتیاز علی کو ایس ڈی پی او ویمن، محمد محفوظ احمد کو ڈی ایس پی ٹریننگ، ڈی ایس پی اسرار احمد کو اے آر یو اور مختیار احمد بگٹی کو ڈی ایس پی ایچ ایس زیڈ تعینات کیا گیا ہے۔ ملک دلاور خان ڈی ایس پی ٹریفک، ملک عابد اکرام کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ذوالفقار عباسی ایس پی یو، اسجد الطاف ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس لگا دئیے گئے۔ ابراہیم جونیجو کو ڈی ایس پی ڈولفن، خان محمد حسبانی کو ڈی ایس پی جے پی یو، غلام حسین چانڈیو کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایڈمن اور محمد شریف کلاچی کو ڈی ایس پی ایس پی یو تعینات کر دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں