خاتون کو ہراساں کرنے پر دو تھانوں میں مقدمات درج

خاتون کو ہراساں کرنے پر دو تھانوں میں مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس کا انوکھا کارنامہ، خاتون کو ہراساں کرنے پر ایک درخواست پر دو تھانوں میں مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے (ب) کو موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، بیٹے کے سامنے گلی میں اسے جنسی ہراساں کرنے اور دوستی کرنے کیلئے مجبور کرنے پر ملزم راجہ حمزہ کے خلاف ایک ہی درخواست پر تھانہ ویمن پولیس اور تھانہ ریس کورس میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں الگ الگ مقدمہ درج کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں