طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے مسافر سے 13 ہزار ڈالرز برآمد

طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے  والے مسافر سے 13 ہزار ڈالرز برآمد

خیبر (نمائندہ دنیا) طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران ایک شخص سے 13ہزار امریکی ڈالرز برآمد کر لیے گئے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی نارتھ کے اہلکاروں نے افغانستان سے آنے والے مسافر سے جامہ تلاشی کے دوران 13ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے اور ملزم کو تحویل میں تفتیش شروع کردی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں