ہراسانی معاملہ، ڈی جی ایف ڈی ای کی محتسب میں دوبارہ طلبی

ہراسانی معاملہ، ڈی جی ایف ڈی ای کی محتسب میں  دوبارہ طلبی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) خواتین ملازمین کے ہراسانی معاملہ میں ڈی جی ایف ڈی ای کو وفاقی محتسب میں 2مئی کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد کے خلاف کام کی جگہ پر خواتین ملازمین کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی گئی۔ ذرائع سے موصول درخواست میں کہا گیا درخواست گزار سمیت متعدد خواتین نے ڈی جی ایف ڈی ای کے رویہ اور حق نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، 25مارچ کو ڈی جی تنویر احمد کے دفتر بلایا گیا، فون ضبط اور سادہ کاغذ پر دستخط کرائے گئے۔ ڈی جی نے توہین آمیز، ذومعنی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا، ڈائریکٹر کالجز اور شعبہ لاء کے افسروں کی موجودگی میں ڈانٹا اور مقدمہ واپس لینے پر اصرار کیا، حبس بے جا میں رکھ کر یرغمال بنایا گیا، قانونی کارروائی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا وفاقی محتسب نے ڈی جی ایف ڈی ای کو 26اپریل کو طلب کیا تو انہوں نے موقف اپنایا کیس سمجھنے اور جواب تیار کرنے کا موقع دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں