مصطفوی سٹوڈنٹس کا 5سو مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ

مصطفوی سٹوڈنٹس کا 5سو مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مرکزی عہدیداران، زونل صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ گزشتہ 3ماہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین ماہ کیلئے اہداف طے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں 5سو سے زائد مراکز علم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری میاں عنصر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محسن اقبال، محمد ذیشان، شاہد مصطفی، راشد مصطفوی، محب رسول، اسامہ مشتاق سمیت دیگر طلبا رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں