ڈھوک چراغ دین، صادق آ باد میں 2افراد قتل

ڈھوک چراغ دین، صادق آ باد  میں 2افراد قتل

راولپنڈی (خبر نگار) فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل کر دیئے گئے ، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چراغ دین میںمارے جانیوالے نوجوان کی شناخت ہارون بھٹی کے نام سے ہوئی ۔

تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں گھات لگا کر صبح ساڑھے چھ بجے فائرنگ کرکے اسلام آباد منڈی کے تاجر کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 55سالہ مقبول مسیح کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق دشمنی یا مالی لین دین سمیت تمام پہلو زیر غور ہیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں