48 سب انسپکٹرز کی ترقی کی سفارشات آ ئی جی کو ارسال

48 سب انسپکٹرز کی ترقی کی سفارشات آ ئی جی کو ارسال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پر و موشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 پرموشن کمیٹی نے انسپکٹر کی 48 خالی سیٹوں پر سب انسپکٹرز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل 47 ضلعی اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن کے سب انسپکٹر کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد 48 سب انسپکٹرز کا انسپکٹر کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ آ ئی جی خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے ، تقریب میں افسران کی فیمیلیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں