بجلی آج بند رہے گی

 بجلی آج بند رہے گی

اسلام آباد(دنیا نیوز)آئیسکو کے مطابق سسٹم کی مرمت کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی آج عارضی طور پر معطل رہے گی۔

صبح 8 تا دن ایک بجے تک اسلام آباد سرکل، لوہی بھیر فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل، گلزار قائد، کھنہ روڈ،بی بی ایچ، لکھو، سی بلاک، فضائیہ ون این ٹو، بجنیال، ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی، ایف سیون ٹین، نوگزی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ ودیگر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں