شامی وفد کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی، ریکٹر سے ملاقات

 شامی وفد کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی، ریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزارت برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق اور شامی عرب جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے ایک وفد نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

شام کے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر رامی وحید الذھلی اور پاکستان میں شام کے سفیر رمیز الراعی نے وفد کی قیادت کی، وفد نے ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر سے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں