کورونا آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر بند کرنیکا فیصلہ

 کورونا آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے بنایا گیا آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر(آئی ایچ آئی ٹی سی) بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی صحت نے مذکورہ ہسپتال کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہیلتھ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزارت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر و قیام کے لئے پی سی ون کی تیاری شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا کو مذکورہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال کا سربراہ بنایا گیاہے جو ہسپتال کی تعمیر اور علاج کی سہولیات شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں