اسلام آباد میں دس سالہ بچی سمیت 2 افراد قتل

اسلام آباد میں دس سالہ بچی سمیت 2 افراد قتل

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلام آباد میں دس سالہ بچی سمیت 2 افراد قتل ہوگئے،تھانہ نیلور کے علاقے تمیر میں پرانی دشمنی ایک اور جان لے گئی۔۔۔

عدالت پیشی پر جانے والے راجہ خضر کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا،تھانہ نیلور پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔علاوہ ازیں تھانہ ترنول کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں دس سالہ بچی کوقتل کردیا گیا،ورثا کی جانب سے معصوم بچی کے قتل کا واقعہ دبانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت بچی کے والد اظہر محمود بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دس سالہ بریرہ کی گولی لگنے سے موت واقعہ ہوئی ۔پولیس نے بچی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں