راولپنڈی:ایک شخص قتل، حادثات، 2 جاں بحق

  راولپنڈی:ایک شخص قتل، حادثات، 2 جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف واقعات میں ایک شخص قتل، ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق، لڑائی جھگڑو ں میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ چونترہ کی حدود میں طارق عمر 45سال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ جاتلی کی حدود میں خرم شہزادموٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا،گوجرخان کی حدود میں ناصر کی بھتیجی مومنہ ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں