راولپنڈی کینٹ بورڈ:تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی

راولپنڈی کینٹ بورڈ:تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔۔۔

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے سی ای او کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ٹیکس ریکوری میں ناکامی کا سامنا ہے جو سالانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا تاحال پورانہیں ہوسکا، ملازمین کو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوگیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کو دوسر ے ماہ سے تنخواہیں بروقت نہیں دی جا رہیں۔ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کنٹونمنٹ بورڈ آفس کے باہر احتجاجی کال کی دھمکی دے دی ،15 مئی سے قبل تنخواہ نہ ملی تو دھرنا دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں