تجاوزات کیخلاف آپریشن، 7 پلازے سیل، بل بورڈز اکھاڑ دیئے سامان ضبط

تجاوزات کیخلاف آپریشن، 7 پلازے سیل، بل بورڈز اکھاڑ دیئے سامان ضبط

اسلام آباد(دنیا نیوز)نئے چیئرمین سی ڈی اے نے آتے ہی شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے سخت آپریشنز کی ہدایات جاری کر دیں۔

سی ڈی اے انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، لہتراڑ روڈپر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 7 پلازوں کو سربمہر کر دیا گیا۔ پوٹھوہار ایونیو میں لگائے گئے غیر قانونی دیوہیکل بل بورڈز اکھاڑ دیئے گئے، درجنوں بل بورڈ اکھاڑ کر 2 ٹرک ضبط کیے گئے، بہارہ کہو اور سملی ڈیم روڈ پر درجنوں ریڑھی بانوں کو ہٹا کر شاہراہ کو کلیئر کرا کر دو ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ کھنہ پل، ایکسپریس ہائی وے، لہتراڑ روڈ،آئی نائن، آئی ٹین میں بھی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کر کے شاہراہ کو صاف کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں