شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری، شہزاد ندیم

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری، شہزاد ندیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے گزشتہ روز کھلی کچری کا انعقاد کیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں ،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں