مُنا ڈکیت گروہ کے 3ارکان گرفتار، رقم و اسلحہ برآمد

مُنا ڈکیت گروہ کے 3ارکان گرفتار، رقم و اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسداد ڈکیتی یونٹ نے متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم ’’منا‘‘ ڈکیت گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم، طلائی زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

 ملزمان کی شنا خت نعمان اعجاز، ابرار حسن اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ شالیمار، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا، مارگلہ، شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں