پاکستان سویڈن میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کا خواہاں، شزہ فاطمہ

پاکستان سویڈن میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کا خواہاں، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وز یر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سویڈن میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کا خواہاں ہے ، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سویڈن کے سفیر ہنرک پیرسن سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ ا نہوں نے کہا پاکستانی، سویڈش ٹیک کمپنیاں مل کر روڈ شوز کا انعقاد کر سکتی ہیں، دونوں ممالک کے مابین بی پی او سیکٹر میں تعاون دوطرفہ تعلقات کو استحکام دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں