بی آئی ایس پی:دھوکا بازوں کی نشاندہی کیلئے تجاویز تیاری کی ہدایت

بی آئی ایس پی:دھوکا بازوں کی نشاندہی کیلئے تجاویز تیاری کی ہدایت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے دھوکا دہی کی سرگرمیوں کے انسداد کیلئے جاری کوششوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے ٹیکنالوجی ٹیم کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے میٹنگ منعقد کرے اور ایف آئی اے کیلئے جامع تجویز کا مسودہ تیار کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں