کورنگ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی

 کورنگ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی

اسلام آباد(خبر نگار، دنیا نیوز)تھانہ لوہی بھیر کے علاقے کورنگ ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار زخمی ہوگیا جبکہ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت بھی زخمی ہوگیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دیگر شہریوں سے 7500 ریال، ساڑھے 8 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 19 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر جبکہ موٹر سائیکل، رقم، طلائی زیورات، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ نصیر آباد پولیس کو اختر حسین نے بتایا کہ اپنی فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے گھر جا رہا تھا کہ کشمیر ہائی وے پر 3 نامعلوم اشخاص نے ہم سے گن پوائنٹ پر 7500 ریال، موبائل فون چھین لئے۔ نیو ٹاؤن پولیس کو علیان سلیم نے بتایا کہ ڈا کو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، موبائل فون، 1500 روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ نیو ٹاؤن پولیس کو عیسیٰ نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ گاڑی میں گھر جا ر ہا تھا 3 نامعلوم افراد گاڑی میں آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے موبائل فونز، 2 لاکھ 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ وارث خان پولیس کو خرم افضل نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 73940 روپے، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ عامر نے بتایا کہ دکان میں موجود تھا کہ تین نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر دکان میں گھس آئے اور دکان سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایئر پورٹ پولیس کو راجہ ہارون نے بتایا کہ ظفر اللہ خان اور سید ہشام کے ساتھ نماز پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ اسلحہ کی نوک پر تین موبائل فون چھین لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں