دوران تعطیلات سکول بلانے پر خواتین اساتذہ کا احتجاج

  دوران تعطیلات سکول بلانے پر خواتین اساتذہ کا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے باوجودسکولوں میںروزانہ آنے کے احکامات جاری کردیئے ۔۔۔

جس پر خواتین اساتذہ سراپا احتجاج بن گئیں۔ اساتذہ عارفہ بتول، شبانہ رضا، مومنہ مستحسن، مبشرہ نواز، شازیہ بیگم، رافعیہ شاہد، غزالہ مجید،حناشہنوازاوردیگرکا کہناہے کہ 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ،24 مئی کو ڈائریکٹوریٹ نے احکامات جاری کیے کہ اساتذہ کو تعطیلات نہیں دی گئی ہیں -شدید گرمی کی وجہ سے دوردرازسے ویگنوں میں آنا انتہائی مشکل ہے ، ہمیں بلائے جانے کاکوئی جواز نہیں ، اگر طلبا کو کوئی کام دیا جانا ہے تو وہ واٹس ایپ کے گروپس موجود ہیں ۔اساتذہ نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بے جا احکامات پر نظرثانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں