سی ڈی اے قوانین میں بلڈنگ ایفیشنسی کوڈز شامل کرنیکا فیصلہ

 سی ڈی اے قوانین میں بلڈنگ ایفیشنسی کوڈز شامل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے چو دھری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت توانائی کی بچت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے سینئر افسران۔۔۔

این ای ای سی اے اور جی آئی زیڈ کے نمائندگان نے شرکت کی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اپنے بلڈنگ قوانین میں بلڈنگ ایفیشنسی کوڈز کو شامل کرے گااور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ توانائی کے مؤثر کوڈز نئی تعمیرات ،موجودہ عمارتوں اور ڈیزائن کے مراحل میں عمارات پر لاگو ہوں۔مزید برآں اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سی ڈی اے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی بلڈنگ پلانز کی منظوری دیتے ہوئے NEECAاور GIZکی طرف سے فراہم کردہ گائیڈ لائنز کو بھی زیر غور ر کھا جا ئیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں