پہلی مرتبہ مارخور کا عالمی دن منایا گیا ، رومینہ خورشید عالم

 پہلی مرتبہ مارخور کا عالمی دن منایا گیا ، رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان میںپہلی مرتبہ مارخور کا عالمی دن منایا جارہا ہے پاکستان کا 18فیصد علاقہ مارخور اور برفانی چیتے کے لئے ہے ۔

سن 2000 میں ٹرافی ہنٹنگ کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ۔ مارخور کی 1990میں تعداد بالکل گر گئی تھی۔ شروع میں 6اور بعد میں 12 مارخور کے شکار کا کوٹہ مقررہوا ۔مارخور کی تعداد میں کمی باعث تشویش ہے ،عوام جنگلی حیا ت کا خیال رکھیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم مارخور کے موقع پر آئی جی فاریسٹ قادر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا ملک میںاس وقت 3تا5ہزار مارخور موجود ہیں،  مارخور ہمارا قومی جانور ہے ،اس کے تحفظ کیلئے پاکستان کی تمام تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں