قراقرم یونیورسٹی کے زیر اہتمام چینی فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول

 قراقرم یونیورسٹی کے زیر اہتمام چینی فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام چینی فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے ذائقوں اور روایات کو اجاگر کیا گیا۔

یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی خاص طور پر ان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر جشن منانے کے لئے منعقد کی گئی تھی ۔گوادر پرو کے مطابق فیسٹیول کی تیاری میں چائنہ سٹڈی سینٹر، انٹرنیشنل آفس اور کے آئی یو میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے حصہ لیا ۔ ڈمپلنگ سے سب لطف اندوز ہوئے ۔ شرکا نہ صرف مختلف روا یتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے بلکہ اس کی تیاری کے مراحل کو بھی جانچا۔ کے آئی یو کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس پروفیسر ڈاکٹر سجاد نے چینی تائی چی پیش کی اور خود چین میں رہنے والی چینی ثقافت سے اپنی گہری تفہیم اور محبت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں