فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دسویں بیچ کی اختتامی تقریب

 فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دسویں بیچ کی اختتامی تقریب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دسویں بیچ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈی ایس پی ایڈمن نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے۔ ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹرن شپ پروگرام سے طلبا و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے طلبا و طالبات میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں