عید صفا ئی پلان ،آر ڈبلیو ایم سی کے 4 ہزار ورکرز ڈ یوٹی دینگے

 عید صفا ئی پلان ،آر ڈبلیو ایم سی کے 4 ہزار ورکرز ڈ یوٹی دینگے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید الاضحی پر صفائی کے حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او رانا ساجد صفدر و دیگر نے شر کت کی ۔راجہ عبدالحنیف نے کہا کہ راولپنڈی میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا، ثاقب رفیق نے کہا کہ مشکل ٹاسک شہریوں کے تعاون سے مکمل کرینگے ،سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے بریفنگ دی کہ عید الاضحی 2024کیلئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی ،تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جا ئیں گی ،تقریباً4000ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں صفائی کے فرائض انجام دینگے ۔ آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 435گاڑیاں استعمال کی جائینگی ،شہراور تحصیلوں میں 61مستقل اور موبائل ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائینگے ،شہر کی 22بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر 4,4ورکرز،دو،دو ہتھ ریڑھیاں موجود ہونگی، آلائشوں کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز فراہم کئے جائینگے ،ڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں