پلاسٹک بیگز استعمال کر نیوالوں کیخلاف 5 جون سے کریک ڈاؤن

پلاسٹک بیگز استعمال کر نیوالوں کیخلاف 5 جون سے کریک ڈاؤن

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ پلاسٹک بیگز نے ماحول کو بری طرح متاثر کیا۔

شہری امراض سے بچنے کیلئے پلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں۔ 5جون کے بعد پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال سے گریز کریں اور عام لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ریسٹورنٹ، بیگز ایسوسی ایشنز اور دیگر نجی کاروباری مراکز کے نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں