ابراہیم ماہتاب نے انٹر نیشنل کینگرو میتھمیٹکس مقابلہ جیت لیا

ابراہیم ماہتاب نے انٹر نیشنل  کینگرو میتھمیٹکس مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کلاس تھری کے طالبعلم محمد ابراہیم ماہتاب نے انٹرنیشنل کینگرو میتھمیٹکس کانٹیسٹ 2024میں مسلسل تیسری مرتبہ میڈل جیت لیا ہے۔

 محمد ابراہیم نے اپنے سکول میں پہلی جبکہ ضلع بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل وہ انٹرنیشنل کینگرو سائنس کا نٹیسٹ 2023اور انٹرنیشنل کینگرو لنگو سٹک کانٹیسٹ 2023میں بھی میڈل جیت چکے ہیں۔ وہ روزنامہ دنیا کے رپورٹر ماہتاب بشیر کے صاحبزادے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں