ٹرین کی ٹکر سے خاتون،ٹریکٹرتلے آکرنوجوان جاں بحق

ٹرین کی ٹکر سے  خاتون،ٹریکٹرتلے آکرنوجوان جاں بحق

راولپنڈی ( خبر نگار ) ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ایمبولینس کی ٹکر سے ماں بیٹا زخمی ہو گئے ۔

سی ایم ایچ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے روڈ کراس کرتے ہوئے ماں بیٹا ایمبولینس سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کی شناخت ابو بکر اور غلام زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھر تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر 45 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔دریں اثناٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ موہڑہ چھپر سٹاپ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے لکھن کے رہائشی سلیمان نامی نوجوان کو کچل دیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں