کانگو وائرس، کمشنر کی داخلی راستوں پر چیک پو سٹیں بنانیکی ہدایت

کانگو وائرس، کمشنر کی داخلی راستوں پر چیک پو سٹیں بنانیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی عید الاضحی کے سلسلے میں جانوروں کی آمدورفت کے پیش نظر بیماریوں کے پھیلاؤ، چیچڑوں کے تدارک اور۔۔۔

 کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات مکمل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سیل پوائنٹس کیخلاف کارروا ئی کی جا ئے اور دوسرے صوبوں کے ساتھ ملی حدود پر چیک پوسٹس قائم کی جائیں، منتخب سیل پوائنٹس پر فری ویٹرنری سہولیات کے بینررز آویزاں، محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز تعینات کی جائیں جو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عید سے 10 روز قبل بین الصوبائی چیک پوسٹوں کے قیام کو یقینی بنا یا جا ئے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ چیک پوسٹ پر چیچڑوں کے سپرے ، کانگو وائرس کو روکنے کے حوالے سے تمام ایس او پیز کے مطابق انتظامات کیے جائیں۔ مویشی منڈیاں شہری آبادی سے دور قائم کی جا ئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں