ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر:حریت رہنما

ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر:حریت رہنما

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان نے یومِ تکبیر پر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔

حریت رہنماؤں غلام محمد صفی،شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی،سید فیض نقشبندی، حسن البنا، الطاف حسین وانی، میر طاہر مسعود، شمیم شال، محمد حسین خطیب، الطاف احمد بٹ، نثار مرزا، ثنا اﷲ ڈار، شاہین اقبال، شیخ یعقوب، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شفیع ڈار، جاوید اقبال بٹ، حاجی سلطان بٹ اور دیگرنے شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا 26 برس قبل مملکت خداداد نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنا دفاع ناقابل تسخیر بناد یا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں