یاسر آفریدی اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد تعینات

یاسر آفریدی اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد تعینات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے ، یاسر آفریدی اے آئی جی سپیشل برانچ ، عبدالحق عثمانی اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کیے گئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کے پاس ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کا اضافی چارج بھی ہوگا، ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا چارج بھی یاسر آفریدی کے سپرد کیا گیا ہے ۔ گریڈ 19 کے عبدالحق عثمانی کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد کے دستخط سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں