ستارہ باجی اقدام، 4503 خواتین کی دوران زچگی جان بچائی گئی

ستارہ باجی اقدام، 4503 خواتین کی دوران زچگی جان بچائی گئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ نے ستارہ باجیز کے معاشرے میں کردار پر 32سالہ جشن منانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔

 گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ نے 2500ستارہ باجیوں اور500ستار بھائیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے گزشتہ دہائی میں دوران زچگی 4503خواتین، 46032بچوں کی جان بچانے میں مدد کی، پسماندہ علاقوں میں خواتین کی صحت بہتر بنانے کیلئے بات چیت کے ذریعے رویہ میں تبدیلی لائی گئی۔ سی ای او گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ڈاکٹر سید عزیز الرب نے اس موقع پر کہا گرین سٹار نے 32 سالوں میں کمیونٹیز کی صحت کی ضروریات کو پورا کیا ہے ۔ گرین سٹار نے شادی شدہ افراد کی خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات کو پورا اور خواتین و لڑکیوں کیلئے سیلف کیئر اقدامات، آگاہی و سکریننگ پروگرام کاآغاز بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں