راولپنڈی:تین ڈاکٹرز کو جوائننگ نہ دینے پر شوکاز نوٹس جاری

راولپنڈی:تین ڈاکٹرز کو جوائننگ نہ دینے پر شوکاز نوٹس جاری

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ضلع کے 3 ڈاکٹروں کو تبادلہ کے بعد جوائننگ نہ دینے پرشوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کرلی۔۔۔

 تسلی بخش جوا ب نہ دینے پر پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹیکسلا میں تعینات ڈبلیو ایم او ڈاکٹر شاہین گیلانی کا تحصیل ہسپتال راولپنڈی تبادلہ کیا گیا انہوں نے متعلقہ تعیناتی پر ڈیوٹی نہ دی اور 90دن زچگی کی چھٹی کیلئے درخواست دے دی، محکمہ نے جوائننگ کا نوٹس دیا جس کا انہوں نے جوا ب نہیں دیا جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ تحصیل ہسپتال گوجر خان میں ایم اوڈاکٹر ہاشم کا تبادلہ سنٹرل جیل راولپنڈی کیاگیا لیکن انہوں نے جوائننگ نہیں دی۔ تحصیل ہسپتال گوجر خان میں ایم او ڈاکٹر عاطف کا تبادلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کیا گیا لیکن انہوں نے جوائننگ نہیں دی جس پر ان سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں