لیاقت باغ میں عظیم الشان تکبیر کانفرنس، ہیروز کو خراج تحسین

لیاقت باغ میں عظیم الشان تکبیر کانفرنس، ہیروز کو خراج تحسین

راولپنڈی(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت سمیت دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا محفوظ، مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔

 ایٹمی قوت بنانے پر تمام ہیروز اور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیر و فلسطین کے تنازع پر جو موقف بانی پاکستان محمد علی جناح کا تھا وہی پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور پاکستانی قوم کا ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل پروفیسر سیف اللہ قصوری،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، پروفیسر حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالر ئوف ، قاری یعقوب شیخ ، حارث ڈار، شفیق الر حمن وڑائچ، حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جڑواں شہروں سمیت گردونواح سے ہزاروں کارکن تکبیر کانفرنس میں شریک ہوئے ،خالد مسعود سندھو نے کہا ایٹمی قوت بنانے پر تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیف اللہ قصوری نے کہا مرکزی مسلم لیگ ہر شہری کو نظریہ پاکستان سے جوڑے گی ،لیاقت بلوچ نے کہا کشمیریوں کے محسن اور مضبوط آواز پرفیسرحافظ سعید کو فوری رہا کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں