دوران ڈکیتی ڈولفن سکواڈ پہنچ گیا،تعاقب پر ڈاکو ہلاک:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،اہلکار و ملزم زخمی

دوران  ڈکیتی ڈولفن  سکواڈ  پہنچ گیا،تعاقب  پر  ڈاکو  ہلاک:موٹر سائیکل سواروں  کی  فائرنگ،اہلکار و ملزم زخمی

راولپنڈی،اسلام آ باد (خبر نگار،دنیا نیوز )نیو ٹاؤن اور آئی جے پی روڈ پر ہونیوالے پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی ہو گیا ۔

تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار2ڈاکوؤں اور ڈولفن فورس کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کاساتھی فرارہو گیا۔پولیس کے مطابق نیوٹاؤن کے علاقہ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پرپولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا ،ہلاک ڈاکو کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ ادھر دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ، پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا ۔اسلام آباد پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں