ہولی فیملی سے مری تبادلہ، ڈاکٹرز، نرسز کا احتجاج، او پی ڈی بند

ہولی فیملی سے مری تبادلہ، ڈاکٹرز، نرسز کا احتجاج، او پی ڈی بند

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، کلیریکل، ٹیکنیکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین راولپنڈی سے مری ٹرانسفر کرنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

 او پی ڈی مکمل بند کردی ۔ ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی ہسپتال پہنچ گئے اور ان کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج موخرکردیا، اس موقع پر حنیف عباسی نے کہاکہ ملازمین کے مطالبات وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھوں گا، ہم عملی کام کرنے والے لوگ ہیں ، کسی ملازم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ ان ملازمین کی کون سا ایک ایک لاکھ روپے تنخواہ ہے کہ صبح ساملی مری جائیں اور شام کو واپس آئیں۔ احتجاج کے باعث آر آئی یو ٹی میں مریضوں کے ٹیسٹ نہ ہو سکے ، فالج سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں