ڈاکو ہوٹل سے 3 لاکھ روپے، رائفل، ڈی وی آر لے کر فرار

ڈاکو ہوٹل سے 3 لاکھ روپے، رائفل، ڈی وی آر لے کر فرار

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 17 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ رقم، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ تھانہ نیو ٹاؤن سے گوہر عباس کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

نصیر آباد پولیس کو شہزاد منور نے بتایا کہ نجی ہوٹل میں تین ڈا کو داخل ہوئے اور 3لاکھ 33ہزار روپے ، سکیورٹی گارڈ شعیب احمد کی رائفل اور ڈی وی آر اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ ریس کورس پولیس کو رخسانہ انجم نے بتایا کہ بیٹے سہیل فراز سے موبائل فون چھین لیا گیا  ۔کینٹ پولیس کو سید ثنا اللہ نے بتایا کہ کمرے سے موبائل فون، 415000روپے چوری ہو گئے ، مورگاہ پولیس کو نائلہ نے بتایا کہ ناصرہ بی بی نے اپنے بیٹے حسن علی اور شوہر زاہد کے ساتھ مل کر میرے گھر سے 20لاکھ 50ہزار روپے چوری کر لئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں