آئیسکو کے زیر اہتمام آج ہونیوالی کھلی کچہریوں کا شیڈول

 آئیسکو کے زیر اہتمام آج  ہونیوالی کھلی کچہریوں کا شیڈول

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)آئیسکو چیف کی ہدایت پر آپریشن سرکلز انچارج کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ آج صبح 10 سے دن 12 بجے تک کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل سب ڈویژن جی سکس اسلام آباد، ایس سی راولپنڈی سٹی سرکل فاطمہ ایونٹ محمد ی چوک سیکٹر فور نزد خیابان سر سید، ایس سی راولپنڈی کینٹ سرکل بلال مارکی دھمیال سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل سب ڈویژن بسال، ایس ای جہلم سرکل سب ڈویژن کینٹ اور ایس ای چکوال سرکل پی ایس او پمپ نزد حامد میرج ہال سب ڈویژن خانپور چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں