آئیسکو کا کریک ڈاؤن جاری 1438 بجلی چور گرفتار کئے گئے

آئیسکو کا کریک ڈاؤن جاری  1438 بجلی چور گرفتار کئے گئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد خان آئیسکو چیف نے بتایا ٹیموں نے دوران چیکنگ 13729 بجلی کے کنکشنز پکڑے جن سے بجلی کی چوری کی جارہی تھی، متعلقہ صارفین کو 62 کروڑ 48 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے۔ 1852 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں جبکہ 1438 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں