نیشنل پریس کلب میں ممبران کے وفات پا جانیوالے عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی

نیشنل پریس کلب میں ممبران کے وفات  پا جانیوالے عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں این پی سی ممبران کے وفات پاجانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عامر سجاد سید کی والدہ، سالک صدیقی کی والدہ، سید خاور عباس شاہ کی والدہ، شازیہ نیئر کے والد، ثاقب سعید کے والد، رانا محمد عدیل کے والد، نثار چودھری کے والد، محمد شہباز کے والد، ملک راشد نذیر کے والد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں