پولیس پر فائرنگ کرنیوالے کا ر لفٹر گینگ کیخلاف مقدمہ درج

پولیس پر فائرنگ کرنیوالے کا ر لفٹر گینگ کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (احمد بھٹی) پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے والے کار لفٹروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس کو انسپکٹر یاسر محمود عباسی نے بتایا کہ الیاس کار لفٹرگینگ کو شریف ہسپتال کے پاس کانسٹیبل حمید نے دیکھا جو کار پر فرار ہو رہے تھے، شبہ ہونے پر حمید اور عرفان کانسٹیبل نے موٹرسائیکل پر مشکوک کار کا پیچھا کیا جو جی ٹی روڈ مالاکنڈ سٹاپ پر کھڑی ہوئی، کار سے ایک شخص نکلا جو لالہ رخ واہ کینٹ بستی میں گھر کے باہر کھڑی دوگاڑیوں کو دیکھتے ہوئے واپس آیا اور کار میں سوار ہوگیا، ملازمین نے کار کا پیچھا کیا اور مشکوک گاڑی نمبر BDH-345کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم الیاس نے کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ملازمین نے بمشکل جان بچائی۔ حمید اور عرفان نے اسلام گل رکن الیاس گینگ کو شناخت کر لیا جبکہ پچھلی سیٹ پر ناصر، رازق اور ایک نامعلوم شخص بیٹھا ہوا تھا، ملزم گاڑی آگے خالی کھیت میں کھڑی کر کے اسلحہ لہراتے ہوئے جی ٹی روڈ کی طرف بھاگ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں