غیر قانونی منڈیوں کیخلاف عید تک ایکشن ہوگا، ڈی سی اسلام آباد

غیر قانونی منڈیوں کیخلاف عید تک ایکشن ہوگا، ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر 5 منڈیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔

 لائیو سٹاک کی ٹیمز منڈیوں میں 24 گھنٹے موجود ہیں، اس سال جانوروں کی کوئی بیماری رپورٹ نہیں ہوئی، منڈیوں میں صاف پانی اور چارے کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضیا مسجد کے عقب میں قائم مویشی منڈی کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بیوپاریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی منڈیوں کے خلاف عید تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عید کے تینوں روز مجھ سمیت تمام افسران سڑکوں پر ہونگے، کوشش ہوگی کہیں آلائشیں نظر نہ آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں