آر ڈی ا ے ، محکمہ زراعت، واسا نے اینٹی ڈینگی ڈ ے منایا

آر ڈی ا ے ، محکمہ زراعت، واسا نے اینٹی ڈینگی ڈ ے منایا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آر ڈی اے میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا، اس موقع پر سیمینار منعقد ہوا اور واک کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں متعلقہ حکام اور شہر یوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ادھر محکمہ زراعت راولپنڈی نے پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق یوم انسداد ڈینگی منایا، اس موقع پر محکمہ زراعت راولپنڈی کے تمام شعبہ جات نے اپنے دفاتر اور گردونواح میں ڈینگی کے لاروے کی تلفی کیلئے صفائی ستھرائی کی۔ دریں اثنا واسا راولپنڈی نے بھی انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ڈینگی ڈے منایا ،ا س موقع پر لیاقت باغ کے باہر آ گاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں عام عوام نے بھی شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں