انسانی سمگلنگ قانون کے تحت پہلی مرتبہ 4عور تیں ،1مرد گرفتار

انسانی سمگلنگ قانون کے تحت پہلی مرتبہ 4عور تیں ،1مرد گرفتار

راولپنڈی (احمد بھٹی) جنسی مقاصد کے لئے خواتین کے کاروبار پر پہلی مرتبہ انسانی سمگلنگ کے قانون پریوینشن آف ٹر یفکنگ ان پرسن 2018 کے تحت پیر ود ہا ئی پولیس نے چار خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

تھانہ پیر ود ہا ئی میں درج مقدمہ کے مطابق پولیس کو سب انسپکٹر واجد منیر نے بتایا کہ اشتہاری ملزم معیز خان کی گرفتاری کے لیے دل راز عرف نازو کے اڈ ے پر ریڈ کیا تو دل نواز نے اشتہاری کو بھگا دیا ،کمروں کی تلاشی لینے پر افشین، خدیجہ، احسن صادق اور گل مینا کو پکڑا ، خواتین نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ وہ جنسی مقاصد کے لیے خریدو فروخت کے لیے لائی گئی تھیں ۔ ایس ایچ او سید سبطین شاہ نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے قانون 2018 کے کمرشل سکس کے سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں