مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں،12موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے چوری

مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں،12موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے چوری

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں،12موٹرسائیکل چوری ہو گئے جبکہ رقم ، لیپ ٹاپ چھین لئے گئے ۔

تھانہ ویسٹریج کی حدود سے نصیر یوسف،ٹیکسلا کی حدود سے فیصل شہزاد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، روات کی حدود سے خورشید کی گاڑی چور لے اڑے ۔ نیو ٹاؤن پولیس کو فیصل رفیع نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار لیپ ٹاپ چھین کرفرار ہو گیا۔ کینٹ پولیس کو ڈاکٹر ابوذر نے بتایا کہ کمرے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، 115098 روپے اور ایک لاکھ روپے کا سونا چوری ہو گیا ۔کینٹ پولیس کو مبین تنویر نے بتایا کہ اے ٹی ایم سے کوئی نامعلوم چور 2کیمرے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں